چکوال:(چیف رپورٹر انمول) نیوز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اتنا بڑا عذاب آیا ہوا ہے تو اقوام متحدہ میں جانے کی کیا ضرورت تھی؟ شہباز شریف کی بے حسی ایسی ہے کہ وہ ملک سے باہر کے دورے کر رہے ہیں، اگر باہر چلے ہی گئے تھے تو ملک کی عزت میں اضافہ ہی کر دیتے۔
چکوال میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیہون سے آگے نہر نہیں بننے دی، سندھ میں ڈاکو بیٹھے ہیں، بلاول بھٹو بھی بیرون ملک چلے گئے، ان حالات میں کون اپنا ملک چھوڑ کر بیرون ملک جاتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ٹیلی تھون میں میری قوم نے مجھے 14 ارب روپے دیے، پیسہ صحیح جگہ خرچ ہونے کا یقین ہو تو یہ بہت کھلے دل کے لوگ ہیں، سندھ اور بلوچستان میں بہت سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں، سندھ میں جہاں پانی کھڑا ہو گیا ہے وہاں فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے اپنے گھروں میں جو بیج رکھے ہوئے تھے وہ بھی بہہ گئے، پانی کھڑا رہا تو کاشتکار گندم کی فصل بھی نہیں اگا سکیں گے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت 14 سال سے چل رہی ہے، ہمارے دور میں دریائے سندھ کے کنارے سیہون تک نہر مکمل کی گئی تھی۔
شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانیوں کی خدمت کرنے کیلئے ہم پر مسلط نہیں کیا گیا، اربوں روپے قوم کا پیسہ انہوں نے اشتہار وں پر خرچ کر دیا، حکومت کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو سزا ہونے والی تھی، دنیا اس لیے پاکستان کو پیسے نہیں دے رہی کیونکہ امپورٹڈ حکومت قائم ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں خاندانوں نے ملک کو 30 سال سے لوٹا ہے، چوری کا آدھا پیسہ بھی لے کر آو تو مانگنے کی ضرورت نہ پڑے، شہباز شریف! ملکوں سے مانگنے کی بجائے چوری کا پیسہ واپس لے کر آتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جن قوموں میں میرٹ ہوتی ہے وہ آگے نکل جاتی ہیں، ان چوروں کو میرٹ کی سمجھ نہیں ہے، جہاں ان کے پیسے پڑے ہیں یہ ان ملکوں کے غلام ہیں، زرداری کی چوری پر کتابیں لکھی ہوئی ہیں، نوازشریف جھوٹ بول کر ملک سے باہر گیا، مشرف کے دور میں بھی نواز شریف جھوٹ بول کر باہر بھاگا تھا، نواز شریف نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔
پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مرحوم…
زمبابوین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی چیمپئینز ٹرافی کی…
دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے…
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے خراب موسم کے درمیان آپس…
ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز بدل اس میں قطبی ریچھ میں شامل ہونے والے…
پارٹی حکومت نے اپنا موقف بدلتے ہوئے گرومنگ گینگ کی انکوائری کا فیصلہ کیا، وزیر…