ریاض:���(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے نیا خلائی پروگرام شروع کردیا۔ اس خلائی مشن میں پہلی بارایک خاتون کو2023 میں خلائی مشن پر روانہ کیا جائے گا۔ اس امرکا اعلان سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے ذریعے کیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس سعودی خلائی مشن کی مزید تفصیلات اگلے ماہ جاری کی جائیں گی۔سعودی عرب اپنے خلائی پروگرام کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے جس طرح کہ متحدہ عرب امارات اپنا خلائی پروگرام ڈویلپ کرنے کی کوشش میں ہے۔ متحدہ عرب امارات آج کل ایک خاتون خلاباز نورالمتروشی کو مریخ پر بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔
واضع رہے کہ سعودی عرب نے اپنا پہلا خلائی مشن 1985 میں بھیجا تھا۔ اس مشن کے تحت خلا میں جانے والے سعودی شاہی خاندان کے شہزادہ سلطان بن سلمان پہلےعرب ، پہلے مسلمان اورسعودی شاہی خاندان کے پہلے فرد کے تھے۔
پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…
تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…
سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…