واشنگٹن:(ویب ڈیسک) بھارت کو عالمی سطح پر ایک پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت پراعتراض مسترد کردیا ۔
واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا، امریکی وزیرخارجہ نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ہے، ہماری ذمے داری ہے کہ جسے فوجی سامان فراہم کریں اسے مین ٹیننس بھی دی جائے،پاکستان کے لیے ڈیل پہلے سے فراہم کردہ طیاروں کی دیکھ بھال کے لئے ہے، پاکستان کو نئے طیارے، سسٹم یا نیا اسلحہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔
امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام ملک یا اس خطے میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کومضبوط بناتا ہے، یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کوبڑھنے دیا جائے، دوستوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…
تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…
سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…