اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسحق ڈار بھی خوار ہوگا ، الیکشن وقت سے پہلے ہوں گے ، بجلی ، آٹا ، گیس عوام کا مسئلہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ جو آڈیو اور ویڈیو کا کام کرتے تھے اب وہ خود اس میں پھنس چکے ہیں ، 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک تمام اہم فیصلے ہو جائیں گے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج مظفرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا۔