265

بھارتی مداحوں کا انگلینڈ کی میزبانی میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے لیے خواہش کا اظہار

بھارتی مداحوں نے انگلینڈ کی میزبانی میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی خواہش ظاہر کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی آرمی کے فینز کلب کی جانب سے انگلینڈ کی میزبانی میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم ایک دن کراچی اور لاہور کے اسٹینڈز سے اپنی پیاری ٹیم انڈیا کو سپورٹ کریں گے لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہو تو اسے انگلینڈ منتقل کردیا جائے‘۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز اپنے ملک میں کروانے کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ نے غیر جانبدار میزبان بننے کی پیشکش کی ہے جب کہ ان خیالات کا اظہار ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو نے پاکستان میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پی سی بی سے کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں