مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کی تیاری شروع کر دی

لندن: (نمائیندہ انمول نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کی تیاری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر صاحبزادی مریم نواز کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وطن واپسی سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں۔آمد سے قبل ان کی حفاظتی ضمانت کرائی جائے گی۔ اسحاق ڈار کےبعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کا طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظتی ضمانت کےعرصے میں نواز شریف باقاعدہ ضمانت کیلئے پیش ہوں گے اور عدالت کی جانب سے ضمانت دینے یا جیل بھیجنےکا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی آمد کا وقت کنفرم نہیں تاہم ہوسکتا ہے انتخابات سے قبل آئیں۔

خیال رہے چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھاکہ نواز شریف عام انتخابات سے قبل پاکستان آئیں گے۔

انھوں نے بتایا تھا کہ پارٹی نے درخواست کی تھی کہ اگلے الیکشن کی مہم میاں صاحب خود چلائیں اور نواز شریف نے آئندہ انتخابات کی مہم لیڈ کرنے کی پارٹی کی درخواست مان لی ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

7 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

7 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

13 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

13 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

13 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

13 hours ago