پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا نظام عدلیہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کے پی ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب جسٹس سسٹم ناکام ہوچکا ہے، ہم نیب کے معاملے پر سپریم کورٹ گئے ہوئے ہیں۔
‘مریم نواز اور صفدر کو کیسے کلین چٹ مل گئی’
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کو کیسے کلین چٹ مل گئی، شریف فیملی نے ملکر اتفاق فاؤنڈری کی بنیاد رکھی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 1980میں ان بھائیوں کی صرف ایک فیکٹری تھی، شریف فیملی کا جنرل ضیا اور جنرل جیلانی سے تعلق رہا، نواز شریف جب دو بار وزیراعظم بنے تو ان کی کمپنیاں ایک سے بڑھ کر 27ہو گئی۔