303

سائفر وزیراعظم ہاؤس سے غائب ھو گیا ھے. وزیر مملکت حنا ربانی کھر

اسلام آباد: (انمول نیوز) وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ریکارڈ چیک ہو چکا ہے، سائفر وزیراعظم ہاؤس میں ریسیو ہوا اس کے بعد کا معلوم نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے کہ اس معاملے پر ملک کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھناؤنے کھیل میں ضائع کر دیں گے؟

حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ بتایا گیا کہ ایڈ ملے گی، ریلیف ملے گا قرض ختم ہوگا تو آپ اچھا کھیلیں گے یہ تو ہماری 70 سالہ کہانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں