292

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ ڈونیٹسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپورژیا کے شہریوں کو روسی شہریت دی جائے گی۔

اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ سوویت یونین کا ٹوٹنا روسیوں کے لیے کڑوا سچ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس میں ضم کیے جانے والے علاقوں میں جلد تعمیر نو کا کام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ بندی کی پیشکش قبول کرکے مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائے۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس نئے ضم شدہ علاقوں سمیت اپنی سرزمین کی سالمیت کا دفاع جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ یوکرینی علاقوں ڈونیٹسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپورژیا میں گزشتہ ہفتے ریفرنڈم ہوا تھا۔

ریفرنڈم میں روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیے گئے، چاروں علاقوں میں ریفرنڈم روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے کروایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں