311

خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد : (انمول نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے جج دھمکی کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت منظور کی۔عدالت نے عمران خان کو دس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عمران خان کو کیس میں10 اکتوبر سے پہلے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں