298

سائفر گم نہیں ہوا، نیا ڈرامہ شروع ہوگیا ہے، سائفر کی ماسٹر کاپی فارن آفس میں موجود ہے۔ عمران خان

ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مراسلے کو دوبارہ انہوں نے زندہ کر دیا، جو میں کہہ رہا تھا وہ سچ ثابت ہوگیا، اب نیا ڈرامہ آگیا کہ سائفر گم ہوگیا، مریم نواز اپنی وزارت خارجہ سے پوچھے کہ سائفر کی کاپی وہاں پڑی ہوئی ہے، سائفر کی ماسٹر کاپی فارن آفس میں موجود ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کہا مہنگائی کی وجہ سے عمران خان کو جانا چاہیے، سندھ کےٖ غریب لوگوں کے پیسوں پر مہنگائی کے خلاف مارچ کیا گیا، بلاول سندھ کے لوگوں کا پیسہ خرچ کر کے اسلام آباد آئے، ان کے آنے کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج مہنگائی بڑھ رہی ہے اور معیشت نیچے جا رہی ہے، شہباز شریف نیب اور ایف آئی اے سے اپنے کیسز ختم کرا رہے ہیں، انہوں نے اپنے لیے قانون کو بدل دیا، طاقت ور لوگ جب چوری کرتے ہیں تو وہ پکڑے نہیں جا سکتے، ایسا قانون بنا دیا ہے چور پیسہ چوری کر کے باہر بھیجیں گے اور کوئی نہیں پکڑ سکے گا۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف بہت بزدل آدمی ہے جو باہر بھاگ جاتا ہے، یہ ملک میں پیسہ لوٹنے آتا ہے، کوئی پکڑنے آتا ہے تو وہ باہر بھاگ جاتا ہے، اسحاق ڈار بھی بزدل آدمی ہے، بلاول نے جس کے لیے کہا تھا کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں وہ اسحاق ڈار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں