449

فیس بک کی آئی ڈی کس کس طریقے سے ہیک کی جاتی ہے؟ اپ اپنی آئی ڈی کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں؟

فیس بک پر بہت لوگوں کے دشمن بن جاتے ہیں کسی کا پیج اچھا ہوتا ہے تو کسی کی آئی ڈی یا کسی کا گروپ اور وہاں کسی سے لڑائی ہوجانے کی وجہ سے یا کسی اور خاص وجہ سے لوگ ایک دوسرے کو دھمکی دیتے ہیں کہ میں تمہاری آئی ڈی ہیک کرلوں گا۔

مگر ان سب کو یہ نہیں پتا کہ فیس بک اپنی ویب سائٹ اور لوگوں کی آئی ڈیز کی حفاظت کے لئے کروڑوں ڈالرز کیا ایسے ہی خرچ کررہا ہے ہے کہ کوئی بھی آکر آئی ڈی ہیک کر کے چلا جائے گا؟

جب کسی کی آئی ڈی ہیک ہوتی ہے تو وہ ان کی خود کی وجہ سے ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو ایسی 10 باتیں بتانے جا رہے ہیں کہ کس کس طریقے سے کسی کی آئی ڈی

ہیک کی جاتی ہے پھر وہ طریقہ آپ دیکھ کر اپنی آئی ڈی کی حفاظت کر سکتے ہیں-
فیک پیج

یہ پیج بلکل فیس بک کے اصلی پیج کی طرح ہوتا ہے جہاں ہم پاسورڈ ڈالتے ہیں اگر کسی نے آپ کو کسے گانے یا کسی ویب سائٹ یا کسی بھی جگہ کا لنک دیا اور آپ نے اس کو کھولا تو وہ فیک پیج آجائے گا جو آپ سے میل اور پاسورڈ مانگے گا اور آپ کو لگے گا شاید آپ کی آئی ڈی بند ہو گئی ہو۔

آپ جیسے ہی پاسورڈ ڈالیں گے تو آپ کی آئی ڈی سمجھ لیں گئی کیونکہ پاسورڈ اس ہیکر کے پاس چلا جائے گا اس لئے کبھی بھی ایسا لنک مت کھولیں اگر کھول بھی لیا تو پاسورڈ مت ڈالیں۔

فیک ای میل

کوئی بھی آپ کو فیس بک کے نام سے میل بھیج سکتا ہے جس کو آپ کھو لیں گے تو آپ کو لگے گا سچ میں فیس بک نے بھیجی ہے وہ میل آپ سے آپ کا پاسورڈ تبدیل کرنے کے لئے بولے گی جس سے احتیاط کرنا ہے۔

اسنیفنگ اٹیک
اسنیفنگ اٹیک سے یہ ہوتا ہے اگر آپ کے وائی فائی یا کمپیوٹر کے نیٹ کا کنکشن کسی اور کے ساتھ بھی ہے تو وہ کچھ سافٹ ویرز سے آپ کے کمپیوٹر میں آکر سب کچھ دیکھ سکتا ہے اس سے بچنا ہو تو کوئی اچھا سا اینٹی وائرس ڈاؤن لوڈ کر لیں-

سوشل سنجینئرنگ

اس سے ہوگا یہ کہ ایک شخص آپ کے بارے میں معلومات جمع کرے گا آپ کہاں رہتے ہیں، کب اور کہاں پیدا ہوئے، کس کس سے بات کرتے ہو کون کون دوست ہے۔

پھر وہ شخص آپ کی آئی ڈی فیس بک والوں سے واپس کروانا چاہے گا جس سے فیس بک والے اس سے سوال پوچھیں گے کہ آپ کہاں پیدا ہوئے؟

اگر اس نے ٹھیک سے جواب دیا تو آئی ڈی اس کو مل جائے گی، اس لیے ہمیشہ سوال کا جواب اپنی زندگی سے الگ ہی رکھیں۔

ڈیٹا بیس ہیکنگ
اس سے یہ ہوگا کہ آپ نے جو میل اور پاسورڈ فیس بک میں ڈالا ہے وہ کسی اور جگہ مت ڈالیں وہاں کوئی اور ڈالیں چاہیں آپ کے کسی دوست کی ویب سائٹ ہی کیوں نہ ہو کیونکہ اگر وہاں سے کسی کے ہاتھ پاسورڈ لگ گیا تو آپ کی فیس بک کی آئی ڈی بھی جا سکتی ہے-

گیس ہیکنگ

اس میں ہیکر ایک پروگرام استعمال کرتا ہے، وہ پروگرام بہت سارے بلکہ ہزاروں پاسورڈ ڈالتا جائے گا جب تک آپ کا نہیں مل جاتا۔ اس سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے پاسورڈ کو آسان مت رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں