انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 67 رنز سے شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز اپنے3-4 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 67 رنز سے شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز اپنے3-4 سے اپنے نام کرلی۔
آخری میچ میں پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
انگلینڈ نے پاکستان کو آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سات میچوں کی سیریز جیت لی۔
مہمان ٹیم نے آخری میچ میں 67 رنز کے بھاری مارجن سے قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی، اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان صرف 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
بابر اعظم نے 4 اور محمد رضوان صرف ایک رن بناسکے، دونوں کو بالترتیب کرس ووکس اور ریس ٹوپلے نے آؤٹ کیا۔
افتخار احمد اور شان مسعود نے 28 رنز کی شراکت بنائی جو افتخار کے آؤٹ پر ختم ہوگئی، انہوں نے 16 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں ڈیوڈ وِلی نے کیچ آؤٹ کروایا۔

خوشدل شاہ اور شان مسعود کے درمیان 53 رنز کی شراکت بنی لیکن وہ اس بڑے ٹوٹل کے سامنے بہت چھوٹی ثابت ہوئی۔

خوشدل شاہ نے 25 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ کوئی پاکستانی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142 رنز ہی بناسکی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں لے کر نمایاں گیند بازی کی۔

ان کے علاوہ ڈیوڈ وِلی نے 2 جبکہ ریس ٹوپلے، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوم گراؤنڈز پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

4 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

4 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان

امریکی پابندیوں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اس ہفتے وار کا حصہ…

4 hours ago

آذربائیجان کی کارگو گاڑیوں کو پاکستان داخلے کی اجازت مل گئی

ایف بی آر نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹریشن…

5 hours ago