صدر مملکت سزائے موت پانیوالے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 سالہ بچی کے زیادتی و قتل اور اہل خانہ کو قتل کرنے پر سزائے موت پانے والے 5 مجرمان کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد شعبان، محمد عمران، محمد افضل، محمد اکبر اور محمد اصغر کے خلاف سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئیں۔
ایوانِ صدر کے مطابق محمد شعبان کو 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی اور 2 بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا۔
ایوانِ صدر کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ محمد اکبر اور محمد اصغر نے 2 افراد کو معمولی جھگڑے پر قتل کیا تھا۔
ایوانِ صدر کے مطابق صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا۔
ایوانِ صدر کے مطابق صدر کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی دی گئی سزائیں معاف، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

7 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

7 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

13 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

13 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

13 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

13 hours ago