واشنگٹن:پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید ایکسٹینشن نہ لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ دے دیا ہے، اور واضح کیا ہے کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے، مسلح افواج اسی طرح رہنا چاہتی ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی، جہاں شرکا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے، اور اب مسلح افواج اسی طرح رہنا چاہتی ہیں۔
اپنی دوسری تین سالہ مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے بارے میں ایک سوال پر انھوں نے مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق عمل کریں گے۔
بعد ازاں پاکستانی سفارت کاروں اور دیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے زور دیا کہ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے گی۔
آرمی چیف نے کہا کہ لاغر ملکی معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مضبوط معیشت کے بغیر کوئی سفارت کاری نہیں ہو سکتی۔
پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…
تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…
سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…