ڈی سی واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے سی این این پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کی ضلعی کورٹ فورٹ لاڈرڈیل میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ سابق امریکی صدر نے بے جا تنقید کر کے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا۔
مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سی این این نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی طور پر شکست دینے کے لیے بدکاری اور بہتان پر مشتمل باقاعدہ مہم چلائی۔
سابق امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ سی این این نے مجھے نسل پرست، روس کا حامی، ہٹلر اور بغاوت پسند ہونے کے گھناؤنے، جھوٹے اور ہتک آمیز القاب سے بھی پکارا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے میں ایسے واقعات کی فہرست بھی پیش کی جس میں ’’سی این این‘‘ نے ان کا ہٹلر سے موازنہ کیا اور بشمول میزبان فرید زکریا کی جنوری 2022 کی خصوصی رپورٹ میں جرمن آمر کی فوٹیج بھی شامل تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 29 صفحات پر مشتمل مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی این این کا ان پر تنقید کرنے کا طویل ماضی ہے لیکن حالیہ مہینوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے کیوںکہ سی این این کو خدشہ ہے کہ سابق صدر 2024 میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑیں گے۔
آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران کا ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ
یاسمین راشد ، سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری ، محمود الرشید سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
آئی ایم ایف کے وفد کانظام پر عدم اعتمادہر ادارے سے براہ راست سوالات؟؟؟؟
ٹرمپ نے مودی سے گلے ملتے ہوئے کیا کہا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل
سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
عمران خان این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں،ملک احمد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات کے اعلان کے قانون کی منظوری دے دی
ملک بھر میں شب برات مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی
قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا