300

خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (انمول نیوز) – خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔
سیشن عدالت میں خاتون جج کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی، سیشن جج نے استفسار کیا کہ کیا یہ ضمانت کی پہلی درخواست ہے؟
عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ یہ ضمانت کے لیے پہلی درخواست ہے اور ایک کیس بھی 13 اکتوبر کے لیے لگا ہوا ہے۔
سیشن جج نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور پولیس کو آئندہ سماعت تک کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں