تحریک انصاف کا لانگ مارچ اگر پر امن اور ریڈ زون سے باہر رہا ہو تو کسی قسم کی کاروائی نہیں ہوگی. وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : تحریک انصاف کا لانگ مارچ کا اگر پر امن اور ریڈ زون سے باہر رہا ہو تو کسی قسم کی کاروائی کی ضرورت نہیں ہوگی.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ حکومت کو لانگ مارچ کے حوالے سے تحمل سے کام لینا چاہیے اور طاقت کا استعمال آخری آپشن ہونا چاہیے۔
اتحادیوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اکثریت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تحمل کا مشورہ دیا اور کہا ریڈ زون سے باہر تک احتجاج پر امن رہے تو کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔

حکومتی اتحادیوں کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کا احتجاج پر امن رہے اور ریڈ زون سے باہر ہی ہو تو کسی قسم کی کاروائی کی ضرورت نہیں اور اگر معاملات خراب ہوں تو پھر ایکشن ہونا چاہیے۔

اجلاس کےشرکاء نے یہ تجویز بھی دی کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں اور احتجاج کےلیے اسلام اباد ہی میں کوئی مخصوص جگہ کا تعین کیا جائے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا ، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کسی کو بھی اسلام آباد پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسلام آباد پر حملے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ افراتفری پھیلانے سے باز رہیں، ریڈ لائن عبور کرنے والوں کیخلاف متعلق قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، انہیں نہ صرف قانون کی طاقت بلکہ بائیس کروڑ عوام کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

4 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

4 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

10 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

10 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

10 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

10 hours ago