297

روس کا یوکرین کے متعدد شہروں پر میزائل حملے، کم از کم 10 افراد جاں بحق در جنوں زخمی

روس کی جانب سے یوکرین کے متعدد شہروں پر میزائل حملوں میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح یوکرین کے دارالحکومت سمیت متعدد شہر روسی میزائل حملوں سے گونج اُٹھے ۔

میزائل حملوں کے بعد ہر طرف آگ کے شعلے اور اپنی جانوں کو بچانے کے لیے محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگتے شہری نظر آئے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ سات شہروں پر میزائل حملے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔

روس کی جانب سے ہفتے سے شروع ہونے والا یوکرین پر میزائل حملوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے تاہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یہ حملے کریملن پل پر حملے کے رد عمل میں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل روس اور کریمیا کو آپس میں ملانے والا پل دھماکے سے تباہ ہوگیا تھا۔

روسی حکام کی جانب سے اسے دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں