429

پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے 10 نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کی منظوری

پنجاب حکومت نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے 10 نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق 10 یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق بل کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔طریقہ کار کے مطابق پہلے ہر یونیورسٹی کا پنجاب اسمبلی سے الگ ایکٹ پاس ہوگا۔
حکومت پنجاب جامعات کا انفراسٹرکچر بنائے گی، جبکہ جامعات کی حتمی منظوری ایچ ای سی دے گا۔نئی جامعات میں یونیورسٹی آف تونسہ، یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف حافظ آباد، انڈس یونیورسٹی راجن پور، بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، یونیورسٹی آف اٹک، یونیورسٹی آف گجرانوالہ، یونیورسٹی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ، وقار النساء ویمن یونیورسٹی راولپنڈی، یو ای ٹی سیالکوٹ اور ڈی جی خان ویمن یونیورسٹی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں