راولپنڈی (انمول نیوز) – لال حویلی شیخ رشید کے پاس ہی رہے گی۔ ڈسٹرکٹ عدالت راولپنڈی نے متروکہ وقف املاک کےخلاف شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج خورشیدعالم بھٹی نے متروکہ وقف املاک کے بے دخلی کے نوٹس پر عملدرآمد دو ہفتوں کے لیئے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ 12 اکتوبر کو محکمے کی جانب سے جاری بے دخلی نوٹس کی تاریخ سے پندرہ روز اپیل کی مدت ہے ۔ تب تک کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کی جائے۔
محکمہ متروکہ وقف املاک نے 19 اکتوبر تک مذکورہ جائیداد سے بے دخلی کا نوٹس جاری کر رکھا تھا۔ متروکہ وقف املاک نے ایک روز قبل اس املاک پر قبضہ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا۔ محکمہ متروکہ وقف املاک کی جانب سے جاری نوٹس بے دخلی کے خلاف درخواست پر عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا۔
پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…
تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…
سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…