ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے ساتویں میچ میں آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر میچ جیت لیا.
ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں 177 رنز کا ہدف آئرلینڈ نے 19ویں اوور میں حاصل کیا۔ کرٹس کیمفر 72 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
لورکین ٹکر 20، اینڈی بالبرنی اور ہیری ٹیکٹر نے 14،14رنز بنائے۔
اسکاٹ لینڈ کے مارٹ واٹ، براڈ ویئل، سفیان شریف اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 176 رنز بنائے تھے۔