بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس اس وقت ورلڈ کپ ہے، پاکستان جانے پر فیصلہ بی سی سی آئی نے کرنا یے۔
میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ خواہش ہے کہ کل مکمل میچ ہو، پورے 40 اوورز ہوں تو اچھا مقابلہ ہی ہوگا، بطور کھلاڑی ہم ہر صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ معلوم ہے کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے اور یہ بولنگ ہمیں چیلنج کرسکتی ہے پر ہماری بیٹنگ اچھی ہے، میچ جیتنے کیلئے ہمیں بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ہے، پاکستان نے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔
روہت شرما نے مزید کہا کہ پچھلے سال ورلڈ کپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا، پلیئرز کو آزادی اور اعتماد دیا کہ وہ بلاخوف اپنا گیم کھیلیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…
تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…
سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…
امریکی پابندیوں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اس ہفتے وار کا حصہ…
ایف بی آر نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹریشن…