318

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم خان سواتی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست گزشتہ روز منظور کی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے اعظم سواتی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے پر پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں