312

عدالت نے شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد : (انمول نیوز) کی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کے موقع پر نامزد ملزمہ ثمینہ شاہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔

سینئر سول جج محمد عامر عزیر نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ جمعہ 23 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے نہایت سفاکی سے اپنی اہلیہ سارہ انعام کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں