291

ٹی 20: آسٹریلوی سر زمین پر افتخار 1 اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانیوالے پاکستانی کھلاڑی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد آسٹریلوی سر زمین پر ٹی ٹوئنٹی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

بھارت کے خلاف کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں افتخار احمد نے 4 چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افتخار احمد نے ہی کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف 3 چھکے لگائے تھے۔

کامران اکمل نے 2010ء میں میلبرن اور بابر نے 2019ء میں سڈنی میں دو، دو چھکے لگائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں