ہوبارٹ (سپورٹس ڈیسک) – ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
آئرش کپتان اینڈی بالبرنی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بدقسمتی سے آئر لینڈ کی ٹیم بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی، پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 128 رنز بنا سکی۔
مڈل آرڈر بلے باز ہیری ٹییکٹر 45 اور اوپنر پال سٹرلنگ 34 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ کپتان اینڈی بالبرنی ایک، وکٹ کیپر بلےباز لورکن ٹکر 10 اور جارج ڈاکرل 14 رنز بناسکے۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور وینندو ہسرنگا ڈی سلوا نے 2، 2 جبکہ بنورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونارتنے اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں سری لنکا کی ٹیم کے مطلوبہ ہدف اوپنر کوشال مینڈس کی 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 15 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، چارتھ اسالنکا 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر دھننجایا ڈی سلوا 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آئرلینڈ کی جانب سے میچ سے کی واحد وکٹ گیرتھ ڈیلانی نے حاصل کی۔
سری لنکن اوپنر کوشال مینڈس کو 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔