ٹی20 ورلڈکپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ٹی20 ورلڈکپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

میلبرن (سپورٹس نیوز ڈیسک)– ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے آخری گیند پر حاصل کیا۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور کپتان روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔

نسیم شاہ نے کے ایل راہول کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 4 رنز بنا سکے۔

بھارتی کپتان روہت شرما کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا، انہوں نے بھی 4 رنز بنائے۔

چھٹے اوور میں 26 کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف کی تیز گیند کا سوریا کمار یادیو صحیح طریقے سے سامنا نہ کرسکے اور محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

ساتویں اوور میں 31 کے مجموعی اسکور پر اکسر پٹیل کے رن آؤٹ ہونے کی صورت میں بھارتی ٹیم کو چوتھا نقصان ہوا۔

اس کے بعد ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا نے زبردست پارٹنر شپ بنا کر اپنی ٹیم کو 100 رنز کے پار پہنچادیا۔

اس سے قبل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر بھارتی کپتان نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 159 رنز بنائے تھے۔

روہت شرما کے فیصلے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے بابر اعظم کو اپنے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم کی دوسری وکٹ ارشدیپ سنگھ نے چوتھے اوور کی آخری گیند پر حاصل کی، محمد رضوان 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد شان مسعود اور افتخار احمد نے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کو سنبھالا۔

افتخار احمد نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی، انہیں 13ویں اوور میں محمد شامی نے آوٹ کیا۔

اس دوران شان مسعود دوسرے اینڈ پر جم کر بھارتی بولرز کا مقابلہ کرتے رہے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 96 کے مجموعی اسکور پر گری، شاداب خان کو 14ویں اوور میں ہاردیک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔

اسی اوور کی آخری گیند پر حیدر علی بھی 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بھارتی فاسٹ بولر ہاردیک پانڈیا نے پاکستان کی چھٹی وکٹ 16ویں اوور میں حاصل کی، جب محمد نواز 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ آصف علی کی گری جب وہ 17 ویں اوور میں ٹیم کے اسکور میں 2 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوئے۔

بھوونیشور کمار نے آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ حاصل کی۔ وہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شان مسعود 52 اور حارث رؤف 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

3 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

3 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان

امریکی پابندیوں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اس ہفتے وار کا حصہ…

4 hours ago

آذربائیجان کی کارگو گاڑیوں کو پاکستان داخلے کی اجازت مل گئی

ایف بی آر نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹریشن…

5 hours ago