حکومت نے جمعہ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مشورہ دیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح 10 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کا مشورہ بھجوا دیا گیا ہے، اجلاس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ان قوانین کی منظوری مشترکہ اجلاس سے دی جائے گی کیونکہ یہ دونوں ایوانوں سے منظور نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنے ارکان کو ہدایت کی کہ مشترکہ اجلاس کے موقع پر تمام ارکان ایوان میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا جبکہ انٹربینک ڈالر…
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکن کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی۔…
ڈیووس: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپنا گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں…
پاکستان قومی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر…
بھارتی اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی پر…
محکمہ موسمیات نے شعبان کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبان…