برطانیہ: پینی مورڈنٹ کے بعد رشی سُونک نے وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

لندن: (انمول نیوز) رشی سُونک نے وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشی سُونک کا کہنا ہے کہ برطانیہ عظیم ملک ہے لیکن اسے گہرے معاشی بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو درست اور پارٹی کو متحد کر کے ملک کے لیے ڈیلیور کرنا چاہتا ہوں۔
رشی سُونک کو پہلے ہی 130 ٹوری ارکانِ پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے، وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے 100 اراکین کی حمایت لازمی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بننے کے لیے پیر کو دن 2 بجے تک متعلقہ کمیٹی سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینی مورڈنٹ پہلے ہی وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کر چکی ہیں۔

بزنس سیکریٹری جیکب ریس موگ کے مطابق بورس جانسن بھی دوبارہ وزیرِ اعظم بننے کے امیدوار ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت تک بورس جانسن کو 55 اور پینی مورڈنٹ کو 23 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

3 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

3 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

9 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

9 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

9 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

9 hours ago