پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے کرکٹ کے لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد مقبول ترین کھلاڑی قرار دے دیا۔ پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے سٹار بلے باز بابر اعظم کو لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول قومی کرکٹر قرار دے دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اظہر علی نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ بابر اعظم کی کپتانی پر کئی بار تنقید کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی ان کی بیٹنگ پر سوال نہیں اٹھایا۔اظہر علی نے کہا کہ بابر نے اتنا عرصہ کپتانی کی، اس دوران انہیں دوسری ٹیم بنانا چاہیے تھی لیکن جب بیٹنگ کی بات آتی ہے تو وہ ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی بیٹنگ سے دنیا بھر میں شائقین کو متاثر کیا۔ہو سکتا ہے آپ کسی ٹورنامنٹ میں اچھا نہ کھیل سکیں لیکن بابر وہ واحد کھلاڑی ہے جو ہجوم کو دیوانہ بنا دیتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے شاہد آفریدی اپنی ہارڈ ہٹنگ کے لیے مشہور تھے۔ اظہر علی نے کہا کہ بابر نے بھارت کی طرح اور دنیا بھر میں اپنا نام روشن کیا وہ قابل تعریف ہے۔ روایتی بلے باز ہونے کے باوجود انہیں جو پذیرائی مل رہی ہے وہ حیران کن ہے۔شاہد بھائی کے بعد بابر وہ پہلا کھلاڑی ہے جو بہت مقبول ہے۔ اظہر علی کے اس بیان کو شائقین اور کرکٹ ماہرین نے بابر اعظم کی مہارت اور مقبولیت کی ایک اور پہچان قرار دیا ہے۔ سابق کپتان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے، محسن نقوی
اپنا گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت قومی کانفرنس بلائے: لیاقت بلوچ
محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی
ٹرمپ نےیوکرین کےمسئلےپر چینی صدر سےمدد کی اپیل کر دی
حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
طالبان نے اربوں مالیت کا امریکی اسلحے کی واپسی کا ٹرمپ کا مطالبہ مسترد کر دیا
وزیرِ اعظم کے قومی اسمبلی میں پہنچتے ہی اپوزیشن کا احتجاج اور نعرے
ترکیہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، 32 زخمی
مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب