ٹرمپ نےیوکرین کےمسئلےپر چینی صدر سےمدد کی اپیل کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے یوکرین کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کی درخواست کی ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر کو یوکرین کے معاملے پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیوٹن مذاکرات کی میز پر نہیں آتے تو روس پر پابندیاں عائد کرنا ممکن ہے، یورپی یونین سے یوکرین پر مزید خرچ کرنے کا کہوں گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یکم فروری سے چین پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے $500 بلین کے اسٹار گیٹ AI پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ OpenAI، SoftBank، Oracle AI میں 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، جس سے 100,000 ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں