امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکن کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی رکن کانگریس تھامس رچرڈ سوازی اور رکن کانگریس جیک برگ مین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان امریکہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی ڈیموکریٹ ہیں جبکہ کانگریس مین جیک برگ مین ریپبلکن ہیں۔. ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان امریکہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے رکن کانگریس تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا اہم ترین اقتصادی اور دفاعی شراکت دار ہے۔ ہم تعاون کی قدر کرتے ہیں۔. ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید تعاون چاہتا ہے۔ آپ کا دورہ پاکستان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ رکن کانگریس تھامس سوازی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم ہے۔ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ اجلاس میں پاکستانی کاکس کانفرنس 30 اپریل کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں