ڈونلڈ ٹرمپ کا افتتاحی دعائیہ تقریب کی پادری سے معافی کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چرچ میں منعقدہ افتتاحی دعائیہ تقریب کے پادری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ چرچ میں افتتاحی دعائیہ تقریب کے پادری بائیں بازو کے انتہا پسند اور ٹرمپ کے مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پادری کا بولنے کا انداز ناگوار تھا، وہ اور ان کا چرچ عوام سے معافی مانگتا ہے۔واضح رہے کہ پادری نے دعائیہ تقریب میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تارکین وطن میں خوف کا بیج بو رہے ہیں۔انہوں نے صدر ٹرمپ سے تارکین وطن کے خلاف اقدامات پر نظرثانی کی اپیل کی۔پادری نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے کھیتوں میں کام کرتے ہیں، ہماری عمارتوں کو صاف رکھتے ہیں، یہ لوگ ریستورانوں میں ہمارے گندے برتن دھوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ لوگ امریکی شہری نہ ہوں اور ان کے پاس ضروری دستاویزات بھی نہ ہوں لیکن ان میں سے زیادہ تر مجرم نہیں ہیں۔بلومبرگ کے مطابق بھارت امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 18000 ہندوستانیوں کو واپس بلا لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں