آج سے 25 جنوری تک آسمان پر سیاروں کی پریڈ ہوگی

آج سے 25 جنوری تک آسمان پر سیاروں کی پریڈ ہوگی۔نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے، زہرہ، مشتری، زحل، مریخ، نیپچون اور یورینس ایک قطار میں نظر آئیں گے۔یہ منظر غروب آفتاب کے بعد دیکھا جا سکتا ہے۔زہرہ، مشتری، زحل اور مریخ کو دوربین کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔ سیاروں کو دیکھنے کا سلسلہ تین گھنٹے تک جاری رہے گا۔ماہرین کے مطابق ایک قطار میں ایک سے زیادہ سیاروں کو دیکھنا ہمیشہ ایک خاص نظارہ ہوتا ہے اور اس سے ہمیں نظام شمسی کی خوبصورتی اور وسعت کا اندازہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مارچ 2023 میں ہوا تھا اور اس موقع پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو دیکھا گیا تھا۔پھر 3 جون 2024 کو عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کو ایک سیدھی لکیر میں دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں