قومی اسمبلی اجلاس کے ایک دن کا خرچہ کتنا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کا 89 واں دن ہے لیکن تکنیکی طور پر 120 دن گزر چکے ہیں، پارلیمنٹ کے ہر اجلاس پر ساڑھے 6 کروڑ خرچ ہوتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، بھارت میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، میں نے میڈیا ٹاک میں کہیں نہیں کہا کہ ہماری سیاسی ملاقات ہوئی ہے۔امن و سلامتی کے حوالے سے ملاقات ہوئی ہے، خواجہ آصف نے بھی ایک ٹوئٹ میں یہی کہا ہے کہ اسے بھول جائیں، مذاکرات ہوں گے، کمیٹیوں کے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس صحت کے لیے پیسے نہیں اور تعلیم کے لیے پیسے نہیں، غربت اور بے روزگاری کا یہ عالم ہے کہ لوگ بیرون ملک جا رہے ہیں۔دوسری جانب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ممبران کی موجودہ تنخواہ 1 لاکھ 68 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

سیف علی خان نے اسپتال لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو گلے لگا لیا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے رکشہ ڈرائیور کو گلے لگایا جسے زخمی حالت…

2 hours ago

پاکستان ویمن ٹیم انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

پاکستان ویمن ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر…

3 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں: وزیرِ اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے…

3 hours ago

گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم

پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کر دی گئی…

3 hours ago

آپ سستی گاڑیاں چھوڑ کر مہنگی گاڑیاں خریدیں ایسا نہیں ہونے دیں گے: فیصل واؤڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سستی گاڑیاں چھوڑ کر مہنگی گاڑیاں خرید کر…

3 hours ago

آج سے 25 جنوری تک آسمان پر سیاروں کی پریڈ ہوگی

آج سے 25 جنوری تک آسمان پر سیاروں کی پریڈ ہوگی۔نظام شمسی کے چھ سیارے…

4 hours ago