وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشن کی سرخیاں دیں۔190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، میاں بیوی نے 200 کنال زمین رشوت کے طور پر لی۔عطاء اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ ٹرسٹ بنایا گیا، انگوٹھیاں لی گئیں، اس سے بڑی کرپشن کی کوئی مثال نہیں ملتی، مہر بند لفافہ کابینہ اجلاس میں لایا گیا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ منتقل ہوا، حکومت پاکستان کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا، اربوں روپے عوام میں تقسیم کیے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ جو رقم ضبط کی گئی وہ حکومت پاکستان کی جائیداد تھی، پی ٹی آئی والے اب اس معاملے کو سیرت سے جوڑ رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مذہب کو سیاست سے دور رکھیں، اپنی کرپشن اور رشوت کا جواب دیں، مذہب کے پیچھے چھپ کر اپنے گھناؤنے جرائم کو چھپانے کی کوشش نہ کریں۔
کمیشن نہیں بنا تو حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کا اعلان
قومی اسمبلی اجلاس کے ایک دن کا خرچہ کتنا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم
آپ سستی گاڑیاں چھوڑ کر مہنگی گاڑیاں خریدیں ایسا نہیں ہونے دیں گے: فیصل واؤڈا
امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے، محسن نقوی
اپنا گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت قومی کانفرنس بلائے: لیاقت بلوچ
محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی
ٹرمپ نےیوکرین کےمسئلےپر چینی صدر سےمدد کی اپیل کر دی
حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ