بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے رکشہ ڈرائیور کو گلے لگایا جسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 16 جنوری کو سیف علی خان کی ملاقات رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ہوئی جو انہیں بروقت ہسپتال لے گئے۔سیف علی خان نے گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج ہونے سے قبل ہسپتال میں رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی۔بالی ووڈ کے نواب بھجن سنگھ رانا سے بہت خوش مزاج میں ملے، ان کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور گلے لگا لیا۔واضح رہے کہ 54 سالہ سیف علی خان کو گزشتہ روز حملے کے 6 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے سیف علی خان کو ایک ہفتے تک مکمل بیڈ ریسٹ کرنے کو کہا ہے۔اداکار سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچنے کے لیے لوگوں سے نہ ملیں۔واضح رہے کہ 16 جنوری کو سیف علی خان پر ممبئی کے علاقے باندرہ میں گھر سے چوری کی کوشش کے دوران 6 بار چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی کامیاب سرجری کی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر…
تحریر ۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید گزشتہ کئی مہینوں سے امریکہ میں پاکستان چھوڑ کر مقیم ہوئے ہم…
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب کے بعد تمام مذاہب کی دعائیہ تقریب میں…
پاکستان ویمن ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر…
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے…
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا…