ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی تو پاکستان چلی جاؤں گی: راکھی ساونت کی مودی کو دھمکی

راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک سوٹ کیس کے ساتھ ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے وزیر اعظم مودی کو دھمکی دی کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی۔بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان جانے کی دھمکی دے دی۔راکھی ساونت نے کہا کہ پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے، بھارت میں لوگ بے روزگار بیٹھے ہیں۔ مودی جی، ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا دیں۔واضح رہے کہ 2020 میں مودی حکومت نے ڈیٹا سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹک ٹاک سمیت 58 دیگر چینی ملکیتی ایپس پر پابندی عائد کردی تھی۔اس سے قبل راکھی ساونت نے پاکستان کی معروف اداکاراؤں کو ڈانس کا چیلنج دیا۔وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا کہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو پاکستان سے لے آؤ، میں ان سب کو ہرا دوں گی۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کو ہرا دوں گی کیونکہ میں بالی ووڈ کی آئٹم گرل ہوں اور رئیلٹی شوز کی کوئین ہوں، چاہے وہ ڈانس ہو یا ریئلٹی شو میں سب کو مات دوں گی۔راکھی ساونت کا دیا گیا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گیا جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستانی لڑکوں میں دلچسپی ظاہر کی بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار دبئی میں پاکستانی لڑکے سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں