متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں 9 دن کی چھٹیاں

متحدہ عرب امارات میں طلباء اور عملے کو رمضان المبارک سے قبل سکولوں میں 9 دن کی چھٹی مل گئی۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اسکولوں میں ‘مڈٹرم بریک’ کا اعلان کیا گیا ہے جو 10 فروری سے شروع ہوکر 14 فروری کو ختم ہوگا۔یہ چھٹیاں صرف 4 دن کی ہیں لیکن کل 9 چھٹیاں ہوں گی کیونکہ یہ دو ہفتہ وار تعطیلات کو یکجا کر رہی ہیں۔سکول میں 8 فروری اور 9 فروری کو ہفتہ وار تعطیل ہو گی جبکہ 10 فروری بروز پیر سے 14 فروری بروز جمعہ تک وسط مدتی تعطیل ہو گی جبکہ 15 اور 16 فروری کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔اس طرح سکول 8 فروری سے 16 فروری تک بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں