پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے: گورنر پنجاب

منڈی بہاؤالدین: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو منصوبہ بندی کے تحت کمزور کیا گیا ہے۔منڈی بہاؤالدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پھالیہ میں یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کے قیام کے لیے پوری کوشش کریں گے۔گورنر پنجاب نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے یورپ جانے والے نوجوان کی موت افسوسناک ہے۔ آئی اے کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ انسانی سمگلروں کو گرفتار کرکے یہ کام بند کیا جائے اور اس حوالے سے وزیراعظم سے بھی بات کریں گے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

ٹرمپ نے کیا کِیا، کیا کرنے والے ہیں

تحریر۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل 02جنوری: بچیانہ (فیصل آباد) میں ایک تیرہ سالہ بچے شاہزیب کو تشدد…

2 hours ago

میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کیلئے ضروری ہے، وزیرِاعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ…

6 hours ago

کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ

کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے کرایوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس حوالے…

6 hours ago