وہی ہوا جسکا خدشہ تھا۔۔۔۔ عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کو 7 دن میں کمیشن بنانا تھا لیکن اب تک حکومت نے 9 مئی اور 26 نومبر کو جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا اس لیے وہ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کو 7 روز میں کمیشن بنانا تھا، لیکن کوئی اعلان نہیں ہوا، اس لیے پی ٹی آئی کے بانیوں نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تک کمیشن نہیں بن سکا، اس لیے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ آج میں نے اور دیگر وکلاء نے تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کی۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانینے کہا کہ مذاکرات کے مزید دور نہیں ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اعلان کر دیتی لیکن ابھی اعلان نہیں ہوا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ ہم کسی بیرونی ملک سے مدد کے منتظر نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ جدوجہد شروع کریں گے۔دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی ایک دو روز میں تحریک انصاف کے مطالبات پر تحریری جواب جمع کرائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں