سعودی ولی عہد اور ٹرمپ کا رابطہ، سعودیہ اگلے 4 سالوں میں امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امریکی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب آئندہ 4 سالوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتا ہے۔ٹیلی فونک گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے کہا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے گا۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

ٹرمپ نے کیا کِیا، کیا کرنے والے ہیں

تحریر۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل 02جنوری: بچیانہ (فیصل آباد) میں ایک تیرہ سالہ بچے شاہزیب کو تشدد…

5 hours ago

میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کیلئے ضروری ہے، وزیرِاعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ…

9 hours ago

کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ

کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے کرایوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس حوالے…

9 hours ago