برطانیہ میں آج سے برفانی طوفان کے اثرات نظر آنے کا امکان ہے جس کے باعث محکمہ موسمیات نے 5 روز کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آج موسم کی شدید صورتحال کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق طوفان ’آئیوائن‘ کے باعث تیز ہوائیں چلنے اور تیز بارش کا امکان ہے۔برطانوی میٹ آفس کے مطابق بحیرہ آئرش کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جب کہ جمعرات سے پیلے موسم کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔اس میں 60-70 میل فی گھنٹہ (97-113 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ دریں اثنا، برطانیہ کے مشرقی حصوں میں پہاڑی علاقوں میں شدید بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔میٹ آفس نے کہا ہے کہ برطانیہ کے 76 شہروں میں بجلی کی بندش اور موبائل فون کے سگنل متاثر ہونے کا خطرہ ہے جس سے سروس میں خلل پڑ سکتا ہے۔اس کے علاوہ ریل، ہوائی اور فیری خدمات بھی متاثر ہو سکتی ہیں اور سڑکیں اور پل بند ہو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں تباہی مچا سکتی ہیں جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو سکتے ہیں۔ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے تلقین کی گئی ہے۔
تحریکِ انصاف اب کسی مذاکراتی میٹنگ میں شریک نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہر
بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا، بلاول
وفاقی حکومت کا پرائمری طلبہ کو بستوں سے چھٹکارا دینے کا فیصلہ
برطانوی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا نوٹس چیلنج کردیا
پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 23 فیصد اضافہ
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب
جمعتہ المبارک موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کا پارٹیوں سے رابطہ
چین کے ساتھ تجارتی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں، شی کے ساتھ بات چیت کو ‘دوستانہ’ قرار دیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ