292

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم

ریا ض: (ویب ڈیسک نیوز) شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے افسوسناک واقعہ پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کے حکم کے بعد وزیراعظم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔
خیال رہے کہ خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو 3 سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو 8 سال اور تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں