آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ پہاڑی علاقے شدید سرد رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔جبکہ بہاولنگر، بہاولپور، اوکاڑہ اور ساہیوال میں صبح/رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سکھر، لاڑکانہ اور گردونواح میں صبح/رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
تحریکِ انصاف اب کسی مذاکراتی میٹنگ میں شریک نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہر
بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا، بلاول
وفاقی حکومت کا پرائمری طلبہ کو بستوں سے چھٹکارا دینے کا فیصلہ
برطانوی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا نوٹس چیلنج کردیا
پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 23 فیصد اضافہ
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب
جمعتہ المبارک موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کا پارٹیوں سے رابطہ
چین کے ساتھ تجارتی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں، شی کے ساتھ بات چیت کو ‘دوستانہ’ قرار دیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ