Categories: شوبز

صبا قمرنے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کیوں اختیارکی؟وجہ سامنے آگئی

معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی کہانی میں صبا قمر نے لکھا کہ زندگی میں کبھی کبھی خود کو بہتر محسوس کرنے کے لیے وقت دینے کے لیے ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑتا ہے۔ معروف اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہیں۔لیکن ان کے مداحوں کو یہ احساس ہوا جس کے لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں اداکارہ نے اپنے مداحوں کی محبت اور فکرمندی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور یہ وقفہ صرف عارضی ہے اور وہ جلد دوبارہ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہو جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: ستیہ اور رنگیلا جیسی فلموں کے ہدایت کار کو 7 سال پرانے چیک باؤنس کیس میں سزا سنائی گئی حال ہی میں صبا قمر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔جس میں وہ ایک پرائیویٹ میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی…

9 hours ago

سپیکر ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا، پی ٹی آئی کا صاف انکار

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 28 جنوری 2025 کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس…

9 hours ago

دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں کتنی پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں

ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے سال 2024-25 کے لیے دنیا کے 115 ممالک کی 2000 بہترین…

9 hours ago

تحریکِ انصاف نے اب کرنا کیا ہے ؟

تحریر۔۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید کئی دوست ذات کے رپورٹر سے ’’کالم نگار‘‘ ہوئے اس خطا کار سے…

9 hours ago

پی ٹی آئی کے جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے…

9 hours ago

مکیش امبانی کی بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بنانے کی تیاری

ہندوستانی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا ریلائنس گروپ ہندوستان میں دنیا کا سب سے بڑا…

13 hours ago