Categories: کرکٹکھیل

انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے گھر سے شادی کی گھنٹیاں بج اٹھیں۔ پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر کے بیٹے اور کرکٹر ابتسام الحق کی شادی ہوگئی۔ ان کی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ نکاح کی تقریب کی تصاویر دی آرٹسٹ فوٹوگرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کی شادی اقرا عامر نامی لڑکی سے ہوئی ہے۔ شادی کے اس پرمسرت موقع کے لیے جوڑے نے کریم کلر کے ملبوسات کا انتخاب کیا ہے، جس میں جوڑا بہت خوبصورت نظر آرہا ہے۔ انضمام الحق کے بیٹے اور کرکٹر ابتسام الحق کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی…

3 hours ago

سپیکر ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا، پی ٹی آئی کا صاف انکار

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 28 جنوری 2025 کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس…

4 hours ago

دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں کتنی پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں

ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے سال 2024-25 کے لیے دنیا کے 115 ممالک کی 2000 بہترین…

4 hours ago

تحریکِ انصاف نے اب کرنا کیا ہے ؟

تحریر۔۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید کئی دوست ذات کے رپورٹر سے ’’کالم نگار‘‘ ہوئے اس خطا کار سے…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے…

4 hours ago

مکیش امبانی کی بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بنانے کی تیاری

ہندوستانی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا ریلائنس گروپ ہندوستان میں دنیا کا سب سے بڑا…

8 hours ago