قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن،محسن نقوی مزدوروں کو ظہرانہ دیں گے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر کام کرنے والے کارکنوں کے لیے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کے دوران کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا، کارکنوں کو قذافی سٹیڈیم میں پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے، قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے 2 میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں