آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 3 پاکستانی بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کی بہترین مردوں کی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے 3، سری لنکا کے 4، افغانستان کے 3 اور ویسٹ انڈیز سے ایک کرکٹرز شامل ہیں۔پاکستان کے صعیم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی، رحمان اللہ گرباز، اے ایم غضنفر، سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسرنگا اور ویسٹ انڈیز کے شیرفن ردرفورڈ ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں